غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینی شہری غزہ کے ساتھ ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع دیوار حائل کے قریب جمع ہوئے انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کیے جانے کی بھی مذمت کی ہے۔
غزہ کی نیشنل ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محاصرے کی وجہ سے شہر میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کا ظالمانہ محاصرہ علاقے کے لوگوں کو اجتماعی طور پر موت کے منھ میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے