22 June 2017 - 16:35
News ID: 428660
فونت
اقوام متحدہ :
ایران میں پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران نے پناہ گزینوں کی سخاوتمندانہ طریقے سے میزبانی کی ہے اور اس کا یہ عمل دیگر ملکوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے سیونکا ڈانا پالا نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مشہد میں غیر ملکیوں کے کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی امن پسندی و انسان دوستانہ جذبے کے تحت، جو دینی تعلیمات کا نتیجہ ہے، پناہ گزینوں کے لئے خدمات کے حوالے سے ہمیشہ بین الاقوامی معاہدوں سے بھی کہیں بڑھکر عمل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے مختلف شہروں میں کہ جہاں کافی تعداد میں پناہ گزین موجود ہیں، اس دن کی تقریبات کا انعقاد پناہ گزینوں کے امور پر ایران کی خصوصی توجہ کی علامت ہے۔

ایران میں پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حفظان صحت، معیشت اور تعلیم و تربیت سے متعلق پناہ گزینوں کو گرانقدر خدمات پیش کی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬