رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیائے اسلام میں یوم قدس کے موقع پر عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے قم کے مراجع عظام اور علمائے کرام نے عوام سے یوم قدس کے موقع پر ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ ہے۔
آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطین اور قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا اور تمام مسلمانوں کو فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نےمسئلہ فلسطین کو دنیائے اسلام کا اہم مسئلہ قراردیا ہے اور ہمیں چاہیے کہ فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں تاکہ آوارہ فلسطینی اپنے وطن واپس پہنچ سکیں۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے یوم قدس کو یوم اسلام قراردیتے ہوئے عوام پر زوردیا کہ وہ یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کریں۔
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے متولی اور قم کے امام جمعہ آیت اللہ سعیدی نے بھی عوام پر زوردیا ہے کہ وہ یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کریں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی ، آیت اللہ جوادی آملی اور آیت اللہ صافی گلپائگانی نے بھی اپنے اپنے پیغامات میں عوام پر زوردیا ہے کہ وہ یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کرکے اسرائیل ، امریکہ اور ان کے حامیوں کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/