29 June 2017 - 14:22
News ID: 428767
فونت
علاء الدین بروجردی :
سنئیر ایرانی رکن مجلس اور قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ امریکہ کے خلاف دنیا کے مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔
علاء الدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنئیر ایرانی رکن مجلس اور قومی سلامتی وخارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ آج اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ امریکہ کے خلاف دنیا کے مسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

علاء الدین بروجردی نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ دہشتگرد گروپوں کی حمایت اور مسلم ممالک کے شہریوں کے خلاف سفری پابندی عائد کرنا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جس سے امریکہ کی اسلام مخالف پالیسی نظر آتی ہے۔

امریکہ کے دوھرے معیار پر شدید تنقید کرتے ہوئے بروجردی نے مزید کہا کہ امریکہ ایک طرف سے دنیا میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے تو دوسری طرف اپنے ملک میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگتا ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو درپیش امریکہ میں اندرونی چلینجوں کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں موجود ادارے بھی ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کررہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی صدر کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬