محمد بن عبدالرحمن آل ثانی :
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر کے باہمی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کو بہتر اور مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اچھے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے مشکل وقت میں قطر کی حمایت کی اور ہم ایران کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے مطالبات کو غیر منطقی او رغیر اصولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قطر کی حاکمیت کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے