05 July 2017 - 22:44
News ID: 428867
فونت
سید علی قاضی عسکر :
ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے کہا : سعودی حکام کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے تحت ایرانی حاجیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات علامہ سید علی قاضی عسکر نے امام خمینی (رح) ائیرپورٹ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے شہریوں کو اس سال حج پر بھیجنے کے لئے آمادہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کے نتایج کے بارے میں کہا کہ ایرانی زائرین ماضی کی طرح اس سال فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا سعودی حکام کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے تحت ایرانی حاجیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

علامہ قاضی عسکر نے مزید کہا کہ ایرانی عازمین کو حج کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے بتایا تھا کہ اس سال 86 ہزار ایرانی زائرین کو حج پر بیھجاجائے گا اور حج کے موقع پر زائرین کے لئے دعائے کمیل کی روحانی محفل اور مشرکین کے خلاف یوم برائت کی تقریب بھی منعقد ہوں گی۔

علامہ قاضی عسکر نے مزید کہا تھا کہ ایرانی وفد نے سعودی وزیر حج کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کئے اور ان مذاکرات کے اختتام پر حتمی مفاہمت طے پاگئی جس کے نتیجے میں اس سال 86 ہزار ایرانی شہری حج کے عظیم فریضے کا شرف حاصل کریں گے۔

سنئیر ایرانی حج عہدیدار کار نے بتایا کہ سعودی حکام کے ساتھ ایرانی زائرین کو سیکورٹی کی مکمل فراہمی، طبی سہولیات، قونصلر خدمات تک رسائی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور سعودی حکام نے ہمارے مطالبات مان لیے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬