06 July 2017 - 16:06
News ID: 428879
فونت
الاستشارہ کمپنی کے سربراہ؛
الاستشارہ کمپنی کے سربراہ نے بتایا: امام رضا (ع) سٹلائیٹ چینل کے اھداف میں سے ایک اہم ھدف شیعوں اور اھل سنت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا وجود میں لاناہے۔
اسلامی ریڈیو و ٹی وی یونین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الاستشارہ کمپنی کی سربراہ طاہرہ الواتی نے کہا: ۱۵ سالوں سے میں عمان کے ایک سٹلائیٹ چینل میں کام انجام دے رہی ہوں۔ تکفیری اور وہابی چاہتے ہیں کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کریں ، امام رضا(ع) سٹلائیٹ چینل شیعوں اور اھل سنت میں وحدت کے لئے وسیع پیمانے پر کام انجام دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ھدف اور مقصد شیعہ اور سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہے، انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: جیسا کہ امام رضا(ع) کا ھدف مسلمانوں کے درمیان وحدت کی فضا قائم کرنا تھا امام رضا سٹلائیٹ چینل کو بھی کوشش کرنی چاہئے کہ اس ھدف کی پیروی کرتے ہوئے اس فریضہ کو انجام دے۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: عمان میں ہمارے چینل کا ھدف اسلامی یکجہتی کا دکھانا ہے ۔اس لئے اس سال کے شعار کو امت اسلامیہ کی یکجہتی کا سال قرار دیا ہے اورکتنا اچھا ہو گا کہ اتحاد و وحدت کے ذریعے اسلام کونجات دیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬