رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے شام اور عراق میں دہشتگردوں کے خلاف حالیہ تاریخی فتوحات میں ایرانی قدس فورسز کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی دنیا میں جنگی حکمت عملی بنانے والے سب سے بڑے ماہر افسر ہیں۔
بعیدی نژاد نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے اس بنیادی تبدیلی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ان کی نئی فوجی حکمت عملی کے ساتھ شامی اور عراقی فوجیوں کامیابی حاصل کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے عراقی حکومت کی درخواستوں کی بنا پر عراقی فوج کے لئے فوجی مشیروں کی ذمہ داری سنبھالی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ سامرا، کاظمین اور عراق کے تمام علاقوں بدامن تھے اور ایسے مذہبی شہروں فوجی کشیدگیوں کا شکار ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق اور شام میں داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مظلوم عوام قتل عام ہوگئے مگر جنرل سلیمانی کے تعمیری کردار کی وجہ سے تین سال کے بعد عراقی اور شامی قوم پہلی بار کے لئے کامیابی حاصل کر کے شامی صوبے دیرالزور اور المیادین کی سرحدوں تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج نہ صرف داعش دہشتگردوں ناکام ہورہے ہیں بلکہ خطے کی جغرافیائی پالیسی ایک فیصلہ کن موڑ پر ہے۔
حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ جبکہ عراق اور شام کے خلاف جنگ میں امریکی اور روسی اعلی کمانڈروں موجود تھے جنرل سلیمانی اپنی سنجیدہ حکمت عملی کے ساتھ عراقی اور شامی فورسز کی کامیابی کا باعث بن گیا۔
انہوں نے جنرل سلیمانی کی سلامتی اور صحت کے لئے دعا کرتے ہوئے اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/