11 July 2017 - 13:20
News ID: 428952
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سالانہ مرکزی کنونشن
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ نے تنظیم کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ نے تنظیم کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

مجلس عاملہ کے اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 8 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 3 روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء شریک ہونگے۔

کنونشن کے اہم پروگرامات میں انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہداء اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے صدور، سابق مرکزی صدور، علما، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق نئیر جعفری کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬