‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2017 - 14:08
News ID: 429045
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک اختلافات کی آگ میں جل رہے ہیں کہا: بے رحم دشمن کے مقابل مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملت اسلامیہ قران کے زیر سایہ یکجا اور اکٹھا ہوجائے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی نے صوبہ فارس ایران میں ہیلتھ منسٹری کے قران فیسٹیول کو پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا: بے رحم دشمن کے مقابل مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملت اسلامیہ قران کے زیر سایہ یکجا اور اکٹھا ہوجائے ۔

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :  

میں کسی بھی عنوان سے اس فیسٹیول اور قرانی سرگرمی میں شرکت کرنے والے تمام عزیزوں اور پیاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور اس سلسلہ میں مطمئن ہوں کہ آپ تمام حضرات ، قران کریم سے آشنائی اور دین اسلام کی حیات بخش تعلیمات کے ذریعہ اپنی سعادت اور خوشبختی کی راہ ڈھونڈ نکالیں گے نیز مستقبل میں مومن و پاک دانشمند بن کر ملک و معاشرے کی خدمت کریں گے ، جی ہاں ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے ، آپ قران کریم کی زیر سایہ ملک کو تعمیر کریں گے ۔

قران کریم ، خداوند متعال کا نورانی کلام ، انسانوں کی دائمی سعادت اور مسلمانوں کے آپس میں جڑے رہنے کا وسیلہ اور زنجیر ہے ، ان حالات میں کہ مسلمان اختلافات کی آگ میں جل رہے ہیں اور بے رحم دشمن کے مقابل مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ، سوره آل عمران کی آیت ۱۰۳ «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ترجمہ : اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپ میں تفرقہ و اختلاف نکرو » کے فرمان کے مطابق پوری ملت اسلامیہ قران کریم کے زیر سایہ یکجا ہوجائے کیوں کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے کے معنی یہ ہیں کہ مسلمان اس عظیم کتاب کی تعلیمات سے خود کو متمسک کریں کیوں کہ جوانوں اور نوجواںوں کی اس عظیم کتاب سے آشنائی انہیں دشمن کے ثقافتی حملے اور اخلاقی و اعتقادات کی تخریب کے مقابل حفظ و امان میں رکھے گی ۔

میں آخر میں تمام عزیزوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ نماز صبح کے بعد مختصر سہی قران کریم کی تلاوت کریں ، اس کے معنی و مفاھیم پر غور و فکر کریں اور انہیں اپنی حیات میں جامہ عمل پہنائیں تاکہ اچھی زندگی و حیات اور سکون روح کا بخوبی احساس کرسکیں ، میں خداوند متعال سے آپ حضرات کامیابی ، سربلندی ، عزت و روح و جسم کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں اور اس فیسٹیول کے برگزار کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۸۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬