‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2017 - 16:44
News ID: 429050
فونت
عراق کے وزیر اعظم نے ملک کے شمالی شہر موصل کی آزادی کو داعش کے خاتمے کی شروعات سے تعبیرکیا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مشرق وسطی اور افریقہ  کے امور میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی السٹر برٹ( Alster Bert) سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے عراقی افواج نے موصل اور دیگر علاقے آزاد کرائے اور عراقی فوج اور عوام نے داعش کو شکست دیکر اپنی کامیابی سے دہشتگرد گروہ داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت عوام کے اتحاد اور یکجہتی سے استفادہ کرتے ہوئے  تمام مسائل و مشکلات کا بخوبی سامنا کرے گی۔

مشرق وسطی اور افریقہ  کے امور میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی نے بھی اس ملاقات میں عراق کے اتحاد اور سلامتی کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو عراقی وزیراعظم نے موصل کی مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬