‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2017 - 17:07
News ID: 429058
فونت
انجمن شرعی کشمیر کے زیر اہتمام ؛
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برات کا تجدید عہد ہے۔
حج تربیتی کیمپ کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ ضلع بڈگام میں ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی، اس دوران عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔

اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برات کا تجدید عہد ہے۔

آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاؤں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر عادل کے لئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کے ساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھرپور جانکاری حاصل کرے۔

آغا سید حسن نے تربیتی پروگرام میں عازمین کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے سب کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا۔ آغا سید حسن نے آغا سید یوسف الموسوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مذکروہ کیمپ میں عازمین کو فریضہ حج کی تربیت دینے کی سعادت حاصل کی۔/۹۰۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬