‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2017 - 15:51
News ID: 429089
فونت
آیت الله صافی گلپائگانی:
مرجع تقلید حضرت آ‌یت الله صافی گلپائگانی نے دشمنان اسلام کی فتنہ انگیزی اور دینی و اعتقادی شبھات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ان شبھات کا مقابلہ اور جواب سبھی کا وظیفہ ہے خصوصا دینی میڈیا ان شبھات کا جواب دیں ۔
ایت اللہ صافی گلپائگانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آ‌یت الله لطف اللہ صافی گلپائگانی نے ریڈیو معارف کے ذمہ داروں سے ملاقات میں میڈیا کی دنیا میں اس ریڈیو کو خیر کثیر سے تعبیر کیا اور کہا: ریڈیو معارف کے پروگرام لوگوں کو دین اور مکتب اهل بیت علیهم السلام کی بہ نسبت خوش بین کرے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اس ملاقات میں یوم ولادت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام الله علیها اور ریڈیو معارف کے یوم تاسیس کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ریڈیو کے پروگرام سے رضایت کا اظھار کیا اور کہا: یہ ریڈیو معاشرے کے لئے نہایت مفید ہے ، دینی اور اسلامی تعلیمات کی ترویج نیز مکتب اهل بیت علیهم السلام سے لوگوں کی آشنائی بہت قیمتی اور باعث فخر عمل ہے ، اس میدان میں ایک گھنٹے کام کا ثواب قابل شمارش نہیں ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ریڈیو معارف لوگوں کے لئے ایک اچھا موقع اور اس میں کام کرنے والوں کے لئے بہت بڑی توفیق ہے کہا: دین اسلام اور اهل بیت عصمت و طهارت علیهم السلام کے معارف ، گراں بہا سرمایہ ہیں جسے ریڈیو معارف دنیا کی سماعتوں تک پہونچائے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے یہ کہتے ہوئے کہ ریڈیو میں موسیقی کے فقدان نے اس کی اہمیت بڑھا دی ہے کہا: اعتقادات اور اخلاقیات کی تبیین میں ریڈیو معارف کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔

اس مرجع تقلید نے دشمنان اسلام کی فتنہ انگیزی ، دینی اور اعتقادی شبھات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : ان شبھات کا مقابلہ اور جواب سبھی کا وظیفہ ہے خصوصا دینی میڈیا ان شبھات کا جواب دیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬