20 July 2017 - 18:06
News ID: 429096
فونت
کشمیر کے علاقےشوپیان میں فوجی گاڑی کی زد میں آنے سے کمسن طالبہ کی موت کے بعدعلاقہ میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے زینہ پورہ میں آج جمعرات کی صبح احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین اُس وقت شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جب ایک 9 سالہ اسکولی طالبہ فوجی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئیں۔ اسکولی طالبہ کی شناخت زینہ پورہ سے ملحقہ گاؤں اگلر کی رہنے والی اروبا کے بطور کی گئی ہے۔

جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے عوام کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل داغے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬