‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2017 - 17:02
News ID: 429090
فونت
مصر وقف بورڈ کے چئرمین :
محمد مختار جمعہ نے مبلغین دین کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ تبلیغ دین کے میدان میں ثروت ‌اندوزی سے پرھیز کریں ۔
شیخ محمد مختار جمعہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر وقف بورڈ کے چئرمین محمد مختار جمعہ نے مبلغین اوقاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تبلیغ کے میدان میں اخلاق و حسن معاشرت کی نصیحت کی ۔

محمد مختار جمعہ نے تبلیغ کے میدان میں مبلغین کی فعالیتوں سے رضایت کا اظھار کرتے ہوئے انہیں جدید طرز تبلیغ سیکھنے اور انہیں بروئے کار لانے کی تاکید کی اور کہا: گرمی کی چھٹیاں تبلیغ دین کا بہترین موقع ہیں کہ لوگوں کو دین اسلام کے حقائق و معارف سے آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نے تبلیغ کے میدان میں اخلاص اور مادیات سے پرھیز کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حقیقی مبلغ وہ ہے جس کے سلسلے میں عوام اس بات کا احساس کرے کہ اسے ان کے پیسے اور ان کے مال و دولت سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ فقط وعظ و نصحیت کی راہ پر گامزن ہے ۔

مصر وقف بورڈ کے چئرمین نے مزید کہا: اگر لوگوں کو اس بات کا احساس ہوجائے کہ مبلغ سرمایہ اکٹھا کرنے اور ثروت ‌اندوزی کے درپہ ہے تو اس کی تبلیغ کا کوئی اثر نہ ہوگا کہا: مبلغین دین ھر قسم کے شبھات اور اتہامات سے دور رہیں اور اپنی عظمت و جلالت کی حفاظت کریں ۔

سرزمین مصر کے اس سنی عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آسمانی ادیان شمشیر کے زور پر نہیں پھیلے ہیں کہا: مبلغین کی ذمہ داری ہے کہ معتدل اسلام کی ترویج کے ذریعہ لوگوں کو دینی تعلیمات سے آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ جوانوں کو مسجدوں کی جانب کھینچیں ۔

محمد مختار جمعہ نے آخر میں مسجدوں میں شدت پسند اور دھشت گردوں سے مربوط مبلغین کی موجودگی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دھشت گرد گروہوں سے جڑے مبلغین اپنی افکار کو لوگوں تک پہونچانے کے مساجد سے بخوبی استفادہ کر رہے ہیں لہذا دینی مبلغین کا یہ شرعی وظیفہ ہے کہ وہ دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرائیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬