‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2017 - 17:57
News ID: 429092
فونت
فرزند رسول خدا حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شہادت پرعالم اسلام عزادار ہے اور ہر جگہ آپ کی شہادت کا سوگ منایا جا رہا ہے۔
حضرت امام جعفر صادق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرعراق، لبنان، بحرین، شام ، پاکستان اور ہندوستان سمیت عالم اسلام عزادار اور نوحہ کناں ہے اور ہر جگہ عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور شاہراہوں پر سیاہ پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں اور مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا و سینہ زنی کا سلسلہ جو کل رات سے شروع ہوا بدستور جاری ہے۔

مکتب جعفریہ کے بانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہروں خاص طور سے مشهد میں فرزند رسول (ص) حضرت امام علی رضا (ع) کا  روضہ مطہر اور قم المقدسہ میں آپ (ع) کی خواہر گرامی حضرت فاطمه معصومہ (س) کا روضہ زائرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے چاہنے والے آپ (ع) کے جد امجد کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔

ہر طرف مجالس عزا آہ و بکا اور نوحہ و ماتم کی صدائیں بلند ہیں اور ذاکرین و مقررین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے آپ (ع) کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

بانی مکتب جعفریہ فرزند رسول (ص) حضرت امام جعفر صادق (ع) پچّیس شوال المکرم کو شہید ہوئے۔ سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام ناظرین اور سامعین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬