20 July 2017 - 18:29
News ID: 429101
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کر دیئے گئے، پیلٹ گنز کے استعمال سے جوانوں کیساتھ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایا گیا اور بینائی سے محروم کر دیا گیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، حکومت مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے، ان کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے، مسئلہ فلسطین و کشمیر عالم اسلام کے سلگتے مسائل ہیں، جنوبی ایشیا کا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، اقوام متحدہ کو بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے۔

کشمیری عوام کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ 27 اکتوبر 1947ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت جاری ہے لیکن افسوس کشمیری عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی، انسانی حقوق، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کر دیئے گئے، پیلٹ گنز کے استعمال سے جوانوں کیساتھ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایا گیا اور بینائی سے محروم کر دیا گیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، حکومت مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے بھارت مظلوم کشمیری عوام کو ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آیا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور تمام فریقوں کو ان کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬