20 July 2017 - 18:02
News ID: 429094
فونت
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کے بارے میں امریکی رپورٹ کو عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک بار پھر اس بے بنیاد اور من گھڑت دعوے کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گری کی حمایت کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ، دہشت گرد گروہوں کے قیام اور ان کی بھرپور حمایت میں امریکہ کے کردار سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں سرگرم خطرناک ترین دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر کردار کی، ساری دنیا معترف ہے جبکہ امریکی رپورٹ میں اس حقیقت کو نظر انداز اور غیرحقیقت پسندانہ پالیسی اپناتے ہوئے ایران پر بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی اور ہر معاملے سے غلط اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی ایک پست اور ناکام کوشش ہے۔

بہرام قاسمی نے خطے میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے ملکوں کے لیے امریکہ کی بے دریغ اور کھلی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکی حکام، ذرائع ابلاغ اور عوام کے اعتراف کے مطابق دنیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ان ملکوں کردار ثابت ہو چکا ہے لیکن پھر بھی ان ملکوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحادی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬