یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ، بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودیہ کے تازہ ترین فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے ۲۰ افراد شہید ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی کے تازہ ترین فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 20 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق فضائی کارروائی میں یمن کے جنوب مغربی صوبہ تعز کے ضلع موزع میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی عرب کے مجرمانہ فضائی حملےمیں شہید ہونے والوں میں چاربچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کا کہنا تھا کہ 'فضائی کارروائی میں بے گھر افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر سخت افسوس اور انتہائی دکھ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو اپنے مجرمانہ حملوں اور بہیمانہ اقدامات کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے