‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2017 - 17:00
News ID: 429055
فونت
پاکستان کے سنی علماء :
دربار عالیہ قطبال شریف اٹک میں سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل میلاد بھی ہوئی جس سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے خطاب کیا۔
پاکستان کے  سنی علماء

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری گروہ کا ایجنڈا یا نام نہاد غیر اسلامی قوانین، پنجاب حکومت نے اہل تشیع کے بعد اہلسنت کو بھی ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

مجلس عزاء اور عزاداری کے پروگرامات کے انعقاد پر بانیاں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تو جاری تھا ہی اب پنجاب پولیس نے اہلسنت کو بھی ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے جس کی اہلسنت علماء نے شدید مخالفت اور مذمت کی ہے۔

دربار عالیہ قطبال شریف اٹک میں سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل میلاد بھی منعقد ہوئی جس سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے خطاب کیا۔

محفل میلاد کے اختتام پر پنجاب پولیس نے دربار کے جانشین سید امجد علی شاہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ سید امجد علی شاہ کی گرفتاری پر کارکنوں سے ترنول موڑ سے قطبال تک احتجاجی مارچ کیا اور پنجاب حکومت کے رویے کیخلاف نعرے بازی کی۔

دوسری جانب تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو متنبہ کیا کہ سنی علماء کیخلاف درج کئے گئے مقدمات فی الفور ختم کئے جائیں، ایمیلی فائر ایکٹ کی آڑ میں اذان پر پابندی اٹھائی جائے، صوبے بھر میں علماء کیخلاف درج ہزاروں ناجائز مقدمات واپس لئے جائیں بصورت دیگر پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے یہ کالے قوانین تسلیم نہیں کرتے جو مٹھی بھر تکفیری عناصر کو نوازنے کیلئے لاگو کئے گئے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے۔

ادھر تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے پنجاب حکومت کی طرف سے پریشان کُن صورت حال کیلئے لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حکومت پنجاب کیخلاف فیصلہ کُن تحریک چلانے کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬