‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2017 - 15:20
News ID: 429046
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے یاد دہانی کی کہ سچا اور صحیح اسلام مکتب اہلبیت اطھار علیھم السلام کا محصول ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی آیت الله بشیر نجفی کی  نیوزی لینڈ کے سفیر  سے ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیوزی لینڈ کے سفیر جیمز مونرو اور ان کے ہمراہ وفد نیز آسٹریلیا کے نائب سفیر کوئز واٹنگز نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں کہا: ملت عراق نے بغیر کسی خوف و وحشت کے پوری بہادری اور فداکاری کے ساتھ دھشت گرد داعش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا نیز قومی اتحاد کو نقصان پہونچانے والے فتنہ گروں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی ۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا اس بات کو بخوبی جان لے کہ سچا اور صحیح اسلام مکتب اہلبیت اطھار علیھم السلام کا محصول ہے ، جیسا کہ حضرت امیرالمومنین علی (ع) نے ایک حدیث میں فرمایا کہ « انسان یا دینی بھائی ہیں یا خلقت میں تمهارے جیسے ہیں » یہ حدیث ، داعش کے پنجے سے عراق کی آزادی کے بعد آورہ وطن اور جنگ زدہ بچے ، بوڑھے اور عورتوں کے ساتھ انسان برتاو کی بنیاد ہے ۔

نیوزی لینڈ کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں داعش کے ہاتھوں موصل کی آزادی کو حضرت آیت الله بشیر نجفی کو مبارکباد پیش کی ۔

دوسری جانب حجت الاسلام شیخ علی نجفی ، حضرت آیت الله بشیر نجفی کے بیٹے اور آپ کے دفتر کے ذمہ دار نے نیوزی لینڈ کے سفیر سے الگ ملاقات میں کہا: دھشت گردی کی راہ میں شھادت کا اہم مقصد اور ھدف ملک میں امنیت کی برقراری ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مراجع تقلید ملک کی امنیت اور ثبات پر بہت تاکید کرتے ہیں کہا: عراق ملک کی امنیت کے قیام میں تمام ممالک سے تعاون کے لئے تیار ہے ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے دھشت گردی سے مقابلے میں مجاھدین کی بعض شجاعتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عراق کے بعض علاقوں میں مجاھدین ناقابل بیان مشکلات سے روبرو تھے مگر انہوں نے تمام سختیوں کو برداشت کیا یہاں تک کہ انہیں پیروزی نصیب ہوئی ۔

انہوں نے عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: ملت عراق اپنی سرزمین پر چڑھائی کرنے والے کو پچھاڑنے کی طاقت رکھتی ہے ۔

حجت الاسلام علی نجفی نے بعض عراقی حکمراںوں کی جانب سےعوامی فورس منحل کئے جانے کے مطالبے کے جواب میں کہا: عراق کی عوامی فورس اس ملک کی مسلح فورسز کا حصہ اور ٹکڑا ہے جو دیگر مجاھدین کے شانہ بشانہ دھشت گردوں اور قبضہ گروں سے لڑی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۵۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬