رسا نیوز ایجنسی کے پارلیہ مینٹ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیہ مینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکی اقدامات اور خطے میں مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لئے پارلیہ مینٹ میں منگل کے روز اکثیر اکثریت کے ساتھ بل پاس ہونے پر بیان کیا : یہ بل پاس ہونا امریکا سے مقابلہ میں ہماری قوم کے عزم کو بیان کر رہی ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : مختلف سیاسی پارٹی ہونے کے با وجود پارلیہ مینٹ میں بھاری اکثریت سے اس بل کا پاس ہونا علامت ہے کہ ہم سب لوگ متحد ہیں اور امریکا کو چاہیئے کہ اس پیغام کو اچھی طرح جان لے ۔
علی لاریجانی نے بیان کیا : ایرانی اراکین مجلس نے امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات اور خطے میں اس کی مہم جوئی کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی بل کو ووٹ دیا جس کا مقصد امریکہ کو خبردار رکھنا ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : ایرانی اراکین مجلس نے اس بل کو بھاری اکثریت ووٹ دیا اور یہ امریکہ کے لئے ایک واضح پیغام ہے ۔
ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی مہم جوئی اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بل پاس کیا جس کے حق میں 211 اراکین نے ووٹ دیا۔
ایرانی پارلیہ مینٹ کے سپیکر نے بیان کیا : امریکا کا یہ قدام ایران کی قوم کے مقابلہ میں ہے اور ایرانی پارلیہ مینٹ اپنے تمام وجود سے اس کے مقابلہ میں کھڑا ہے ۔
قابل بیان ہے کہ ایرانی اسپیکر کی تقریر کے بعد اراکین مجلس نے امریکہ مردہ باد کے نعرے سے پارلیہ مینٹ گونج اٹھا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۱/