19 July 2017 - 22:55
News ID: 429080
فونت
ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتاہے۔
ایران کا امریکا کو دھمکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں کو غیرقانونی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی جوابی ردعمل میں امریکی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لاگو کرے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 18 کمپنیوں اور شخصیات پرمختلف بہانوں من جملہ میزائیلی پروگرام سے مرتبط  رہنے کےالزام کے تحت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے ایسے میں ایرانی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی ہیں کہ جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو دوسری مرتبہ جوہری معاہدے پرایران کے کاربند رہنے کی تائید و تصدیق کی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے 17 مئی کو نیز 7 ایرانی شخصیات اور ایرانی اور چینی کمپنیوں پر ایران کے میزائیلی پروگرام سے منسلک رہنے کے بہانے پابندی عائد کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد واشنگٹن نے ایران کے خلاف سخت ترین دشمنانہ پالیسی اختیارکی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کا میزائیلی پروگرام سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا بیلسٹک میزائیلی پروگرام جوہری وار ھیڈز لے جانے کے لئے نہیں ہے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت بھی نہیں ہے اس لئے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور ایران نے بارہا کہا ہے کہ وہ این پی ٹی معاہدے پر کاربند ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬