‫‫کیٹیگری‬ :
22 July 2017 - 14:42
News ID: 429118
فونت
مجمع قولنا و العمل لبنان کے سربراہ:
سرزمین لبنان کے سنی عالم دین نے مسجد الاقصی میں غاصب صھیونیوں کی جنایتوں پر عرب حکمراںوں کی خاموشی اور بے توجہی پر شدید تنقید کی ۔
مجمع قولنا و العمل لبنان کا اجتماع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع قولنا و العمل لبنان نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد الاقصی کی حمایت اور یکجہتی کے عنوان سے اجتماع منعقد کیا اور ملت فلسطین و مسجد الاقصی سے اپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا  ۔

مجمع قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے اس پروگرام میں کہا: مسجد الاقصی کی حفاظت و حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، میں تمام عرب اور دنیا کے آزادی خواہوں سے یہ کہ رہا ہوں کہ اگر انہوں نے آج مسجد الاقصی کی حمایت نہیں کی تو پھر کب حمایت کریں گے اور اپنے وظیفہ پر عمل کریں گے ؟ کیا آپ اس کے انھدام کے منتظر ہیں ؟

انہوں نے مزید کہا: ہم سب پر واجب ہے کہ اس خطرے کی بہ نسبت ہوشیار رہیں اور مسجد الاقصی کی حمایت و نجات میں اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور سلامتی کونسل کی کوتاہیوں پر شدید تنقید کریں ، وہ زمانہ کب آئے گا جب قدس میں بسنے والے ہمارے بھائی ، مرد و زن غاصب صھیونیوں کی مزاحمت کے بغیر مسجد الاقصی میں عبادت کے لئے داخل ہوسکیں گے ۔

سرزمین لبنان کے سنی عالم دین نے یاد دہانی کی : ہم فلسطین و لبنان کی تمام استقامتی تحریکوں کے حامی ہیں اور فلسطینی آزادی خواہوں سے ہماری درخواست ہے کہ مختلف حربے اور طریقے سے اپنے خونخوار دشمن کا مقابلہ کریں ۔

انہوں نے تاکید کی : متحد ہوکر صھیونی دشمن کا مقابلہ ضروری ہے ، فلسطینی مجاھدین کی سیاسی ، مالی ، ڈپلومیسی اور ہتھاروں کے ذریعہ امداد پوری دنیا کی ذمہ داری ہے ۔

شیخ احمد القطان نے آخر میں کہا: عرب حکمراں ، مسلمانوں کا قتل عام کرنے ، عرب و اسلامی ممالک میں دھشت گرد غلاموں کو بھیجنے اور قومی و ملکی سرمایہ چرانے کے بجائے قدس پر قابض دشمن صھیونیت کے مقابلہ کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬