26 July 2017 - 18:26
News ID: 429187
فونت
کمال خرازی:
ایران کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع کے لئے بہترین قسم کے میزائلی بنانے کا حق رکھتا ہے۔
ڈاکٹر کمال خرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائلی دفاعی پروگرام کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی بنیاد پر صرف ایسے میزائلوں کو بنانے پر پابندی ہے جو ایٹمی وار ہیڈ نصب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمال خرازی نے مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی صدر ٹرمپ کی عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی، مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پوری طرح خلل ڈال رہے ہیں۔

امریکیوں کا دعوی ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی ہے اور اس میں ایٹمی وار ہیڈز نصب کئے جاسکتے ہیں تاہم یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بار بار یہ اعلان کیا ہے کہ ایران کے بیلیسٹک میزائل ایٹمی وار ہیڈ کے لئے ڈیزائن نہیں کئے گئے ہیں اور تہران کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال حرام ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬