شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ پیش کی ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو اس پر جوہری حملہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی ہمارے ایجنڈے پر آسکتی ہے جس پر پیونگ یانگ انتظامیہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تو ہماری جوہری صلاحیتیں امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے