08 August 2017 - 19:21
News ID: 429383
فونت
ایڈمیرل شمخانی :
اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اسلامی جمہوریہ ایران میں پائیدار قومی امن کے قیام کے حوالے سے ملکی میڈیا اور صحافتی برادری کے اہم کردار کو سراہا۔
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اسلامی جمہوریہ ایران میں پائیدار قومی امن کے قیام کے حوالے سے ملکی میڈیا اور صحافتی برادری کے اہم کردار کو سراہا۔

یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے قومی یوم صحافت کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کے ذرائع ابلاغ اداروں بشمول میڈیا اور صحافیوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز ایران میں پائیدار امن کے قیام میں تعمیری کردار ادا کرنے والے مخلص صحافیوں کا بھی حصہ ہے۔

ایڈمیرل شمخانی نے اپنے پیغام میں ذرائع ابلاغ سے متعلق اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی راہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

خطے میں جاری تناو اور بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا اور صحافی معاشرے میں آگاہی کے فروغ اور مصدقہ خبروں کی اشاعت کی وجہ ریاست اسلامی جمہوریہ کا ایک طاقتور دست بازو ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں ہر سال 8 اگست کو قومی یوم صحافت 19 سال پہلے افغانستان کے شہر مزارشریف میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا) کے نمائندے 'محمود صارمی' کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬