‫‫کیٹیگری‬ :
11 August 2017 - 16:01
News ID: 429425
فونت
حجت الاسلام علوی تهرانی:
حوزہ علمیہ قم ایران کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا پرستی انسان کو راہ حق و سعادت دور کردیتی ہے کہا: دنیا پر توجہ کے بھی قوانین ہیں یعنی انسان دنیا پر توجہ کرے مگر اس بات پر بھی توجہ ضروری ہے کہ دنیا زدگی آخرت تک رسائی میں آڑے آئے ۔
حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تهرانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم ایران کے استاد حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تهرانی نے گذشتہ شب ایران ٹی وی کے تیسرے چائنل سے کربلائے معلی سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں یہ کہتے ہوئے کہ انسان کس طرح حسینی زندگی بسر کرسکتا ہے کہا: فطرتا ہر انسان عاقبت بخیر ہونا چاہتا ہے اور دعاوں میں اس کی خاص تاکید ہے کہ انسان اپنے تمام مسائل کو خداوند متعال سے مانگے ۔

انہوں نے مزید کہا: روایتوں میں آیا ہے کہ اگر خداوند متعال کسی کے حق میں نیکی اور خیر پسند کرتا ہے تو امام حسین علیہ السلام کی محبت اور آپ کی زیارت اس کے دلوں میں ڈال دیتا ہے ، انسان کا حسینی رہنا اس کے عاقبت بخیر ہونے کی نشانی ہے اور جو بھی حضرت سید الشهدا علیہ السلام کے راستہ پر گامزن رہے گا اس کا عاقبت بخیر ہونا یقینی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم ایران کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان حضرت امام حسین(ع) کے ذریعہ سعادت پاسکتا ہے کہا: یا حسین علیہ السلام کہنے کے خود فوائد موجود ہیں مگر حسینی بننے اور حسینی رہنے کے زیادہ فوائد ہیں ، امام حسین علیہ السلام نے اپنے زمانے میں جماعت کی پیروی کے بجائے شجاعت کے ساتھ قیام کیا اور ظالم کے زیر سایہ رہنے سے انکار کردیا ۔

انہوں نے مزید کہا : بعض لوگ اس وقت دین کے پابند ہوتے ہیں جب تک ان کا مالی نقصان نہیں ہوتا ، یعنی کچھ افراد کا اس وقت تک دین کے ساتھ ہوتے ہیں جب تک دین کی مراعات میں ان کی مال و دولت کا نقصان نہ ہو لہذا روایات میں آیا ہے کہ اگر خدا امتحان لے تو دیندار بہت کم ہوں گے ۔

حجت الاسلام علوی تهرانی نے بیان کیا: جن لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو شھید کیا وہ لوگ نماز اول وقت اور مستقل قران کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے مگر کمی یہ تھی کہ وہ دنیا داری سے خود کو الگ نہ کرسکے ، دنیا زدگی اور دنیا پرستی انسان کو سعادت کے راستے سے دور کرسکتی ہے لہذا ہم اپنے اعمال کی جانب متوجہ رہیں ۔

انہوں ںے بیان کیا: اگر دنیا کو آخرت تک پہونچنے کا وسیلہ مانا جائے تو دنیاداری نیک عمل بن جاتی ہے اور اگر اسی دنیا داری کو آخرت سے دوری کا وسیلہ مانا جائے تو قابل مذمت ہے ۔

 

حوزہ علمیہ قم ایران کے استاد نے یاد دہانی کی: دنیا پرستی کے بھی قوانین ہیں یعنی انسان ، دنیا پر توجہ کرے مگر اس بات پر بھی توجہ ضروری ہے کہ دنیا زدگی آخرت تک رسائی میں آڑے نہ بنے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۲۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬