11 August 2017 - 22:40
News ID: 429434
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل نے کہا : برطانوی غلامی سے آزادی کا جشن قوم کو مبارک ہو مگر حقیقی آزادی تب ہوگی جب وطن عزیز سے امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ستر سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی ،  ضلعی رہنما آغا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری ، نثار احمد ابڑو، سید غلام شبیر نقوی نے کی۔                    

پریس کلب کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ برطانوی غلامی سے آزادی کا جشن قوم کو مبارک ہو مگر حقیقی آزادی تب ہوگی جب وطن عزیز سے امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا۔

قائد اعظم ؒ کا پاکستان وہ حسین پاکستان ہے جو دھشت گردی اور کرپشن سے پاک ہو، علامہ اقبال کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو امریکہ اور آل سعود کی مداخلت سے پاک ہو۔  جہاں قوم کی قسمت کے فیصلے عوام کے منتخب صالح بندوں کے ذریعہ منتخب ایوانوں میں کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آزادی مارچ خیرپورسے آغاز ہوگا، جبکہ ضلع سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی خوبصورت تقریبات منعقد کی جائیں گی۔             

در ایں اثناء حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے جیکب آباد کے نئے ڈی سی نعیم احمد سندھو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حجت الاسلام ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام میں آج بھی اخوت پائی جاتی ہے مگر دھشت گردی کا سانحہ دشمن کی کارستانی ہے سانحہ شب عاشور کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬