13 August 2017 - 14:26
News ID: 429457
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی :
ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد سعودی اورامریکی سامراج کے آلہ کار ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران میں امن و سلامتی شہید محسن حججی جیسے بہادر اور مدافع حرم شہداء کی مرہون منت ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شہید محسن حججی ایرانی سرزمین کے شجاع ، بہادر اور دلیر فرزند تھے جنھوں نے کربلا کی شیر دل خاتون اور پیغمبر اسلام (ص)  کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا  کے حرم کو اس دور کے یزیدیوں سے بچانے کے لئے دنیا سے مادی تعلقات ختم کرکے حرم کے دفاع کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو ادا کیا اور اپنی ذمہ داری عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کارنامے انجام دیئے اور آخر کار دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ وہابی دہشت گرد سعودی عرب کے ہمراہ امریکی سامراجی  طاقت کے آلہ کار ہیں اور وہ امریکی اشاروں پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حل  میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬