13 August 2017 - 22:30
News ID: 429467
فونت
علی لاریجانی پارلیہ مینٹ کے اجلاس کے دوران ؛
ایرانی پارلیہ مینٹ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ شہید حججی نے واضح کر دیا کہ آج دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی حسینی و یزیریدیوں کی لڑائی ہے کہا : یہ سب تکفیری فکر کے نتائج کا نمونہ ہے اور کیا اعراب امریکا اور صیہونیوں کا اسلامی قوم پر ظلم و جنایت میں ملوث ہاتھ کو نہیں دیکھ رہے ہیں ۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیہ مینٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیہ مینٹ کے اجلاس کے دوران کہا : گذشتہ ہفتہ دو دہلا دینے والے حادثے رونما ہوئے کہ اسلامی قوم کے دل کو زخمی کر دیا ہے ، شہید محسن حججی کی استوانہ و مستحکم شہادت نے مجاہدت کے میدان میں فداکاری و ایثار کا درس اس زمانہ کے عالمین کے لئے پیش کیا ۔

ایرانی پارلیہ مینٹ کے سربراہ نے کہا : گزشتہ ہفتہ کے دوران دو افسوسناک دہشتگردی واقعے نے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا اور شہید محسن حججی کی بہادرانہ شہادت تکفیری اور داعش دہشتگرد گروپوں کی ناکامی اور شکست کی علامت ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : وہ حسینی مکتب کے سچے و حقیقی شاگرد تھے اور عاشورائی منظر کو پیش کیا اور بیان کیا ہے کہ آج دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی حسینی و یزیریدیوں کی لڑائی ہے

ایرانی پارلیہ مینٹ کے سربراہ نے اظہار کیا : دوسری افسوس ناک حادثہ افغانسان میں بڑا دہشت گردانہ جرم تھا کہ جس میں سیکڑوں مسلمان خاتون و بچے و بوڑھے اور جوان کو خاک و خون میں غلطہ کر دیا گیا ۔

علی لاریجانی نے وضاحت کی : یزیدی دہشت گردوں نے جو کہ شام میں سفاکانہ و دردناک طریقہ سے حججی عزیز کو شہید کیا ہے افغانستان میں بھی خوفناک جرم کو انجام دیا ہے یہ سب تکفیری دہشتگردی سوچ کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : کیا آج یہ واضح و روشن نہیں ہے کہ یہ جادثہ و مظالم کن لوگوں اور کن ممالک کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے ، کیا اعراب امریکا اور صیہونیوں کا اسلامی قوم پر ظلم و جنایت میں ملوث ہاتھ کو نہیں دیکھ رہے ہیں ۔

علی لاریجانی نے بیان کیا : مسلمانوں کے خلاف صیہونی حکومت ک جنگ کے بعد اور خاص کر لبنانی کی حزب اللہ تحریک اور مزاحمتی فرنٹ کے خلاف ۳۳ روزہ جنگ جس کے سلسلہ میں خود ان کی تعبیر کے اسرائیل کی کمر ٹوٹ گئی ، ناجائز صہیونی ریاست کی شکست کے بعد دشمنوں نے اپنے رویہ کو بدل کرکے دہشتگرد گروپوں قائم کیا اور اسلامی قوم میں اختلاف پیدا جس کی وجہ سے آج اسلامی امت ان کی ناپاک اور وحشیانہ سازشوں کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنی گفت و کو جاری رکھتے ہوئے کہا : بعض ممالک مسائلہ ایجاد کرنے والے بھی ان لوگوں کی دلالی کی اور قوم کے اندر آتش افروزی شروع کی ۔

ایرانی پارلیہ مینٹ کے سربراہ نے اظہار کیا : دہشتگردوں کے سفاکانہ اقدامات و جرائم کے طریقے اسلامی ثقافت سے ان کی دوری کی بیان کر رہی ہے کہ وہ کس قدر اسلامی ثقافت سے دور ہیں اور ان کا مقاصد مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے سوال کچھ نہیں ہے لیکن اس جرائم کے درمیان ان کی گہری بے چینی بھی بتا رہی ہے کہ موصل اور شام میں ان پر مسلسل ناکامی نے ان کے تباہی کو یقیقن کر دیا جس کے بعد ایسے وحشیانہ اقدامات کرنے لگے ہیں۔

علی لاریجانی نے بیان کیا : جس طرح لبنان کے 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ تحریک کے بہادروں نے اسرائیل کی کمر پر کاری ضربہ لگا دی ہے اور اسی طرح شہید حججی کی طرح بہادر جوانوں داعش اور تکفیری دہشتگردوں اور ان کے حامیوں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست اور خطے میں ان کے متحدہ کو بچے ہوئے دہشت گرد دے دینگے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس مجاہد مرد کی یاد اور ان کے ارواح مطہر اور افغانستان کے شہیدا پر درود بھیجتے ہیں اور ان کے معزز خانوادہ کے ساتھ ہمداری کا اظہار کرتے ہیں اور افغانستان کے پارلیہ مینٹ اور افغانستان کی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

ایرانی پارلیہ مینٹ کے سربراہ نے اپنے اختمامی گفت و گو میں کہا : اصفہان صوبہ کے نمائندے کی تنظیم نے بھی شہید حججی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۸۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬