15 August 2017 - 14:24
News ID: 429492
فونت
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم عراقی کی سالمیت اور خوشحالی کی حمایت کرتے ہوئے اور اس مقصد کے لئے ایران، بغداد اور اربیل کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم عراقی کی سالمیت اور خوشحالی کی حمایت کرتے ہوئے اور اس مقصد کے لئے ایران، بغداد اور اربیل کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

'بهرام قاسمی' نے بغداد اور اربیل کے درمیان دو طرفہ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام اور رہنماؤں نے اپنی ہمدردی اور یکجہتی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور داعش کے چنگل سے عراق کے مقبوضہ علاقے کی آزادی کے میدانوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہے

ایرانی ترجمان نے کہا کہ عراقی قوم اورحکام، اس موجودہ صورتحال میں افہام و تفہیم اور بھائی چارے اور تعمیری دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے موجودہ درپیش مسائل کا حل کر کے اور عراق کے پائیدار استحکام اور سلامتی کے قیام اور عراق کی بحالی اور ترقی کے لیے بڑے اقدامات اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے ہمسائہ اور دوست ملک اسلامی جمہوریہ ایران،عراقی قوم اور حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ماضی کی طرح عراق کے ساتھ سماجی اور سیاسی، مذہبی اور ملی کے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران، عراق کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے اپنی تمام طاقت اور صلاحیتوں کے ساتھ عراقی عوام اور حکومت کی حمایت کرنے پر آمادہ ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬