‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2017 - 17:07
News ID: 429505
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے ہندوستان کی جانب سے روہنگیائی مسلمان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکز میں انتونیو گوٹریش کے نائب ترجمان فرحان حق نےمیڈیا سے معمول کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مہاجرین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک دفعہ مہاجر کے طور پر رجسٹر ہوتا ہے تو انھیں اس ملک میں واپس نہیں بھیجا جاسکتا جب تک ان کے لیے وہاں پر ظلم کا خطرہ موجود ہو۔

واضح رہے کہ بدھسٹ ملک میانمار سے ہزاروں روہنگیا مسلمان 1990 کی دہائی سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی جانب ھجرت کررہے ہیں جبکہ بڑی تعداد ایک غیرمحفوظ سرحد سے ہندوستان بھی پہنچتی ہے اورہندوستان نے اعلان کیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یواین ایچ سی آر اس معاملے کو ہندوستان کی حکومت کے ساتھ اٹھائے گا اور ہندوستان کو مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پوزیشن کی یاد دہانی کرادی۔

فرحان حق کا کہنا تھا کہ اصولوں کے مطابق مہاجرین کو ایسی جگہ واپس نہیں بھیجا جاسکتا جہاں ان کی زندگی اور آزادی کو مذہبی، قومیت، کسی خاص سماجی گروپ کی رکنیت یا سیاسی نظریات کے معاملات پر خطرات لاحق ہوں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬