16 August 2017 - 17:11
News ID: 429507
فونت
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی بحرینی عوام کے خلاف شاہی حکومت کے تشدد آمیز اور سخت گیر اقدمات کا اعتراف کیا ہے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریکس ٹلرس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، شہریوں کی گرفتاریوں اور باز پرس کا سلسلہ جار رکھے ہوئے ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحرین کے عوام روزگار، تعلیم اور انصاف جیسے معاملات میں حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ایشیا کا چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود بحرین کی جیلوں میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی بند ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آل خلیفہ حکومت امریکا اور برطانیہ کی ہی  ایما پر بحرینی شہریوں کی پرامن اور جمہوری تحریک کو کچلنے میں مصروف ہےبحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر عوام پر طاقت کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬