16 August 2017 - 17:17
News ID: 429510
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دنیا سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لئے قومی علاقائی اور عالمی سطح کی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے نائیجیریا کے شمال مشرقی شہرمیدیگوری میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر انجام پانے والی کوششوں اور اقدامات کے باوجود عالمی برادری کے سامنے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ابھی طویل راستہ باقی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دہشت گردانہ حملے میں مارے جانےوالوں کے لواحقین، نائیجیریا کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

منگل کو نائیجیریا کے شہر میدیگوری کے بازار میں ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکے میں کم سے کم ستائیس افراد ہلاک اور تراسی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬