‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2017 - 21:29
News ID: 429516
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: حوزہ علمیہ کے طلاب خود کو اس سطح تک پہونچائیں کہ ہر سن و سال ، ہر علاقے اور ضرورت کے بقدر گفتگو کرسکیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آج حوزه علمیہ خراسان کے طلاب سے ملاقات میں کہا: سوره توبہ کی ۱۲۲ ویں آیت کے نزول کے بعد مدینہ منورہ میں سب سے پہلے حوزہ علمیہ کی بنیاد رکھی گئی ۔

اس مرجع تقلید نے یہ کہتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کی تشکیل اور لباس طالب علم زیب تن کرنا ، جهاد فی سبیل الله سے بھی بالاتر ہے کہا: عالم کو مبلغ ہونا چاہئے ، اسے اپنا علم دوسروں تک پہونچانا چاہئے نیز دین کی شناخت نہایت اہم ہے ۔

انہوں ںے بیان کیا: انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد حوزات علمیہ اور طلاب کی تعداد میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہے ، انقلاب سے پہلے کل ۴۰۰۰ طلاب تھے اور آج ۸۰۰۰۰ طلاب زیر تعلیم ہیں ، یہ وسعت اور افزائش ، شناخت دین و تبلیغ کی اہمیت کا بیان گر ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حضرت امام علی(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ "پیغمبر اسلام(ص) اپنے فن کے ماہر طبیب تھے "  کہا: رسول اسلام (ص) ہر کسی کا اس کی ضرورت اور اسی کے انداز میں علاج کرتے تھے ، لہذا حوزہ علمیہ کے طلاب خود کو اس سطح تک پہونچائیں کہ ہر سن و سال ، ہر علاقے اور ضرورت کے بقدر گفتگو کرسکیں ۔

اس مرجع تقلید نے علمائے دین کو ابلیس کے مقابل دین کا محافظ و پاسبان بتایا اور کہا: عصر حاضر میں ابلیس ، اسی موبائل کو انسانوں خصوصا جوانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے اور گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ مجتھد ، محقق ، مورخ ، خطیب اور صاحب قلم کی تربیت ، حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داری ہے لہذا ان تمام میدانوں میں طلاب کی تربیت ضروری ہے کہا: ایک مبلغ کے لئے دو قسم اسلحہ ، ایک قلم دوسرے سخن ضروری ہے ، بعض طلاب ، علم کا پہاڑ ہیں مگر جو کچھ بھی سیکھا ہے اس کے بیان کی طاقت نہیں رکھتے لہذا دین کی تبلیغ میں ناکامی سے روبرو ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے آخر میں طلاب کو نصیحتیں کیں کہ حوزہ علمیہ میں اچھی طرح عربی گرامر کی تعلیم حاصل کریں اور پھر محبت و شفقت سے بھرے حیکمانہ بیان سے لوگوں کو اپنی طرف جذب کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۵۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬