‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2017 - 17:24
News ID: 429511
فونت
تفصیلات کے مطابق ایف سی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متعدد خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات آئی ہیں اور صوبے بھر میں ۱۴ اگست کی تقاریب اور سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کیوجہ سے اب تک زائرین کی کوئٹہ واپسی کو ممکن نہیں بنایا جاسکا۔
پاکستانی زائرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران سے واپس آنیوالے پاکستانی زائرین نے تفتان میں احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ کو بند کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم گذشتہ 15 دنوں سے تفتان میں پڑے ہوئے ہیں اور سکیورٹی کانوائے کی تاخیر کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفتان میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوگئی ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر انکی کوئٹہ واپسی کو جلد از جلد ممکن نہیں بنایا گیا، تو آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کر دینگے۔

یاد رہے اس وقت پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں تین ہزار سے زائد زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہم زائرین کو کوئٹہ کیجانب روانہ کر دینگے۔

جب تک حکومت اور حساس اداروں کیجانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی، ہم زائرین کو روانہ نہیں کرسکتے۔ دریں اثناء ایف سی بلوچستان کے حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متعدد خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صوبے بھر میں 14 اگست کی تقاریب کیوجہ سے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے زائرین کی کوئٹہ واپسی کو ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں تفتان میں پھنسے ہزاروں زائرین کو سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ کیجانب لایا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬