16 August 2017 - 17:14
News ID: 429508
فونت
جنرل پور دستان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ دفاعی طاقت اورمسلح افواج کی آمادگی عالمی میدان میں ایران کی طاقت اور اقتدار اعلی کے اہم ترین عناصر ہیں۔
جنرل احمد رضا پودستاں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایران کی ایک فوجی چھاؤنی کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان کا کہنا تھاکہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں نے دشمن سے ایران کے خلاف جارحیت اور ڈرانے دھمکانے کی جرائت چھین لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن ، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران دشمنی پر تلا ہوا ہے، لیکن عوامی اتحاد ، رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت اور مسلح افواج کی آمادگی، دشمن کے اہداف میں مسلسل روکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے واضح کیا کہ ایثار و فداکاری، ایمان و تقوی اور عقیدہ و ارادہ، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایران کی مسلح افواج کی فتح و کامرانی کے اہم ترین عناصر اور ایران کی حقانیت کا ثبوت ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬