اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ میں اسلامو فوبیا، نسل پرستانہ سوچ اور غیر ملکیوں سے نفرت کے رجحان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش نے امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلام فوبیا معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انسانیت مخالف اور نفرت انگیز اقدامات کی ہرجگہ اور ہر شکل میں مذمت کی جانی چاہیے۔قابل ذکر ہےک ہفتے کے روز امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں نسل پرست گروہوں کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور انیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے