‫‫کیٹیگری‬ :
16 August 2017 - 20:56
News ID: 429515
فونت
آیت الله سید احمد خاتمی:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی اور اسلامی جمھوریہ دینی تھا اور باقی رہے گا کہا: انقلاب اسلامی دشمنوں کو تھکا دے گا مگر خود نہ تھکے گا ۔
آیت اللہ خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے آج شهدائے مدافع حرم شهید حسین پور و حججی کی ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہ جو امام بارگاہ ابالفضل العباس علیہ السلام شھر گیلان میں منعقد ہوئی ، شھیدوں کی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  ادھر کچھ عرصے سے ملک میں شھادت کا اکال پڑگیا تھا مگر ان شھیدوں پر خدا کی رحمت نازل ہوئی اور ملک میں شھادت کے پیکر میں جان پڑ گئی ۔

آیت الله خاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی اور اسلامی جمھوریہ دینی تھا اور باقی رہے گا کہا: انقلاب اسلامی دشمنوں کو تھکا دے گا مگر خود نہ تھکے گا ، جب سے ایران میں انقلاب اسلامی آیا ہے امریکی صدر جمھوریہ اسے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ۳۸ سال گزر جانے کے بعد بھی یہ انقلاب پابرجا ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: جس قوم کے دل میں کربلا کی شھادت اور خدا و رسول و اهل بیت(ع) سے محبت کا جزبہ ہوگا وہ دشمن کے مقابل ڈٹ جائے گا ، انشاء اللہ یہ انقلاب ، انقلاب حضرت مهدی(عج) سے جاکر متصل ہوجائے گا ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ شھید ، ولی خدا ہیں تاکید کی:  شھادت جیت کا مرتبہ شمار کیا جاتا ہے ہار نہیں ، شھید دنیا و آخرت دونوں ہی میں سرخرو ہے ، شھید زندہ جاوید  اور حیات واقعی کا مالک ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جزبہ شھادت کا زندہ رہنا ضروری ہے یہ جزبہ استقامتی تحریکوں کو پیروزی عطا کرتا ہے ، جزبہ شھادت بہت جلد داعش ، دھشت گردوں اور دشمنوں کو منھ توڑ جواب دے گا کہا: تمام شھداء خدا کے قریب ہیں مگر شھادت کے بھی مراتب ہیں ، شھدائے مدافع حرم ، خدا کی راہ میں جھاد کے لئے مھاجرت کرنے والوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔

آیت الله خاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جھاد کے سلسلے میں موجود روایات کے مطابق مجاھدین کے لئے خاصان خدا کے در کھولے جاتے ہیں کہا: خدا کے خاص اولیاء کو ھجرت اور جھاد کی توفیق نصیب ہوتی ہے ، شهید حججی کی شهادت سے ملک میں کربلا اور عاشورا کا سماں کھنچ گیا ہے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬