24 August 2017 - 13:05
News ID: 429628
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : پاکستان کے عوام اور فوج دہشتگردی کے سامنے ٹھوس چٹان بنے ہوئے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے، امریکا کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، ٹرمپ کی نئی پالیسی حقائق پر آنکھیں بند کرنے اور خطے میں نفرتوں کو جنم دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، امریکی پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی ممالک میں ہمیشہ دہشتگردی کو تقویت ملی ہے، امریکا سمیت بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں پاکستان اور اسلام مخالف ہیں، ٹرمپ کی نئی پالیسیوں کو پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں، امریکا نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا، تو امریکا کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج دہشتگردی کے سامنے ٹھوس چٹان بنے ہوئے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو امریکی حمایت حاصل ہے، امریکا افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء نہیں چاہتا، اس لئے منفی پالیسیوں کے ذریعے الزام تراشی کو فروغ دیکر افغانستان میں مسلسل اپنی فوج رکھنا چاہتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ ہمیں امریکی امداد نہیں اعتماد چاہیے، پاکستان کی حکومت اور وزارت خارجہ کو امریکی پالیسیوں کو خلاف سخت مؤقف اپنانا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬