‫‫کیٹیگری‬ :
25 August 2017 - 21:45
News ID: 429649
فونت
کابل کے خیر خانہ نامی علاقے کی ایک شیعہ مسجد میں ہونے والےدہشت گردانہ حملے میں تیرہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں تین سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں
کابل خودکش بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسجد امام زمانہ علیہ السلام میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد تیرہ افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔بعض غیر مصدقہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس نمازی شہید ہوئے ہیں -

دھماکے کے بعد افغان سیکورٹی فورس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مسجد میں موجود دہشت گردوں سے ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے دہشتگردوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی۔افغان سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد مسجد میں ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی ۔اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسجد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬