25 August 2017 - 21:37
News ID: 429645
فونت
اقوام متحدہ نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے میانمار کے مغربی صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورس کے منظم حملوں کی مذمت کی ہے۔

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر رینٹالوک ڈیسالن نے صوبہ راخین میں سیکورٹی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی فریقوں کو چاہئے کہ وہ تشدد سے اجتناب کریں اور عام شہریوں کی جان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔

میانمارکے روہنگیا مسلمانوں پر انتہا پسند بودھسٹوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے حملوں میں پچھلے چندبرسوں میں ہزاروں مسلمان جاں بحق اور دسیوں ہزار بے گھر ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬