25 August 2017 - 21:35
News ID: 429644
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
 یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان لیز تھروسل نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صنعا کے ایک ہوسٹل پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملے میں کم سے کم تیس عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان نے سعودی عرب پر بھی زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال بھی سعودی عرب کا نام دوران جنگ بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا تاہم مالی امداد بند کرنے کی سعودی دھمکی کے بعد اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کا نام عارضی طور پر   بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬