25 August 2017 - 21:50
News ID: 429651
فونت
وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور ملک کے اندر اور باہر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ان کی وزارت کا اہم ترین کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکا کی وعدہ خلافیوں کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرےگا۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے نیوز ایجنسی ایسنا سے گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے دورہ ویانا اور اس دورے کے مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے دورہ ویانا کا جو مقصد بتایا گیا ہے وہ ایٹمی معاہدے کی مختلف شقوں، آئی اے ای اے کے کردار کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی دفعات اور ایجنسی کی خود مختاری سے تضاد رکھتا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اس کی خود مختاری اور پوزیشن پر بین الاقوامی سطح پر کوئی حرف آئے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکاکو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایران کو بلاوجہ قصور وار ٹھہرا کر ایٹمی معاہدے کو ختم کرے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکا کے غیر قانونی اقدامات اور وعدہ خلافیوں کا مناسب جواب دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں کے برخلاف اس معاہدے کو وحشتناک قراردیتے ہوئے اس کو ختم کرنے کی بات کی ہے لیکن دنیا ٹرمپ کے اس مخاصمانہ اقدام کی مخالف ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬