‫‫کیٹیگری‬ :
25 August 2017 - 21:51
News ID: 429652
فونت
تہران کے خطیب جمعہ:
تہران کے خطیب جمعہ نے فوج کے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کی تشکیل کو اسلامی جمہوری نظام کے قابل فخر کارناموں میں قراردیا ہے۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی تشکیل کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج سپاہ اور فوج  کو قابل افتخار اور دشمنوں کی آنکھ کا کانٹا قراردیا۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایران میں ہفتہ حکومت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی ذات پر ایمان و یقین اور کام سے نہ تھکنا اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی خصوصیات ہونی چاہئیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیراعظم شہید جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شہدا ایرانی حکام کے لئے رول ماڈل ہیں اور آج کے حکام ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

انقلاب دشمن منافقین کے دہشت گرد گروہ نے انیس اکیاسی میں اس وقت کے صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم جواد باہنر کو بم کا دھماکہ کرکے شہید کردیا تھا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ہفتہ ولایت کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا غدیر حاکمیت الہی اور روئے زمین پر عدل و انصاف کے قیام کی بنیاد ہے اور غدیر ہی طرز زندگی اور طرز حکومت داری کی اساس ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬