18 August 2017 - 20:42
News ID: 429542
فونت
قمر جاوید باجوہ :
پاکستان کےآرمی چیف جنرل کا کہنا ہے کہ نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں ۔

پاکستان کےآرمی چیف نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج انہیں محفوظ اور مستحکم پاکستان فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور فوج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جب کہ تشدد اور  دہشت گردی سے ملک کونجات دلانے میں پاک فوج نےعظیم کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبا سوشل میڈیا پر بیانات سے چوکس رہیں اور نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬