18 August 2017 - 20:31
News ID: 429536
فونت
چین کے صدر نے امریکہ کو شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی قسم کے ممکنہ حملے کی بابت سخت خبر دار کیا ہے۔
امریکا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ میں امریکی چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ جزیرہ نمائے کوریا کے ایٹمی معاملے کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کے لیے مناسب اور پرامن طریقہ کار اپنائے۔چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیرمین جنرل فان چانگ لونگ نے بھی امریکی چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے ساتھ ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ شمالی کوریا کے بحران کو جنگ کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے بیجنگ کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے امریکی چیف آف اسٹاف کے ساتھ ملاقات میں تائیوان کو اسلحہ کی فروخت، جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل کی تنصیب اور جنوبی بحیرہ چین سمیت چین کی عملداری والے علاقوں کے قریب امریکہ کی فوجی نقل و حرکت اور جاسوس طیاروں کی پروازوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬