27 August 2017 - 15:14
News ID: 429681
فونت
امریکہ کے سابق توانائی کے وزیر :
امریکہ کے سابق توانائی کے وزیر نے کہا : ایران ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اس کی تائید بھی کی ہے ۔
مونیز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق توانائی کے وزیر مونیز نے ایران اور گروپ 1+5  کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے علیحدہ ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا فیصلہ کیا تو امریکہ کو دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

امریکہ کے سابق وزير توانائی نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اس کی تائید بھی کی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : ایسی صورت میں اس معاہدے سے خارج ہونا امریکہ کو دنیا میں تنہا کردےگا اور ایران کو بھی اس طرح  معاہدے کی بعض شقوں پر عمل نہ کرنے کا بہانہ مل جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬