
رسا نیوز ایجنسی کے مشہد کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے عراق کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران عراقی قوم کی دہشت گرد تکفیری گروہوں کے ساتھ جنگ میں حالیہ کامیابی کو اس ملک کی ملی وحدت جانتے ہوئے کہا : امید کرتا ہوں کہ حال میں جو کامیابیاں تکفیری گروہوں قومی اتحاد و یکجہتی کے راستے سے مقابلہ میں حاصل ہوئی ہے عراق کو حاصل ہوئی ہیں وہ جاری و ساری رہیں۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اگر اس وحدت ویکجہتی کو نقصان پہوجا تو ساری کامیابیاں نہ فقط ختم ہو جائیں گی بلکہ عراقی قوم کو نئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
مجلس خبرگان کونسل کے کے رکن نے گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے ملک میں پائے جانے والے مواقع اور فرصتوں سے ملک کی پیشرفت اور ترقی میں استفادہ کیا جانے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : داعش کے وجود کے ابتدائی دنوں میں عراق میں بعض افراد حتی ایران میں بھی کچھ لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ امریکہ ان دہشتگردوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ختم کر سکتا ہے ، لیکن جو کچھ ان چند سالوں میں گزرا اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ملک کو لاحق خطرات کو فقط اپنے جوان نسل پر بھروسہ کرتے ہوئے ملکی وسائل کو بروئے کار لاکر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے دو ملکوں عراق اور ایران کی اہلبیت علیہم السلام سے گہری محبت کو ان دو ملکوں کے وسیع روابط کی علت بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : اور اسی وجہ سے دونوں ملکوں عراق اور ایران کی حکومت کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ زائرین کی رفت وآمد بالخصوص امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر آسان کریں اور سکورٹی کو پہلے سے بہتر بنائیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۵/